23 دسمبر 2014 - 12:22
محمد رسول اللہ ص فوجی مشقوں کا آغازپچیس دسمبرسے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ محمد رسول اللہ ص فوجی مشقوں میں ایران کی برّی ، بحری اور سمندری طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے منگل کے دن جنوبی ایران میں واقع بندر جاسک میں ارنا کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ ایران کی بحریہ پچیس دسمبر جمعرات کے دن سے محمد رسول اللہ ص کے نام سے فوجی مشقوں کے دوران ایران کی سمندری طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے مزید کہا کہ محمد رسول ص نامی فوجی مشقوں کے دوران مختلف شعبوں میں بحریہ کی فوجی صلاحیت بڑھانے کے مقصد سے مختلف جنگی بحری جہازوں ، ڈسٹرائر (Destroyer) ، آبدوزوں ، میزائیلوں ، طیاروں ، ہیلی کاپٹروں اور بحریہ کے دوسرے جنگی سازو سامان کو استعمال کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ محمد رسول اللہ ص نامی فوجی مشقیں جمعرات کے دن سے شروع ہوں گي جو چھ دنوں تک جاری رہیں گي۔ یہ فوجی مشقیں مشرقی آبنائے ہرمز سے لے کر خلیج عدن تک کے علاقے میں ہوں گي۔

.......

/169